Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ٹرمپ نے امریکا کو "عراق جنگ" میں پھنسانے والے کا نام بتا دیا

شائع 09 جون 2020 06:32am
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ- فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق وزیرخارجہ کولن پاول کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عراق جنگ میں امریکا کو غیر ضروری طور پرالجھانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کولن پاول کی جانب سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کے اعلان کے بعد امریکی صدر نے اتوار کے روزایک بیان میں سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول پر شدید تنقید کی اور انہیں عراق جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کےدور میں امریکی وزیرخارجہ رہنے والے کولن پاول نے دو روز قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اس پر صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ "کولن پاول مشرق وسطی کی تباہ کن جنگوں میں ہماری شمولیت کا ذمہ دار ہے۔ وہ ایک اور مغرور شخص ہے اور ایک دوسرے مغرور جو بائیڈن کو ووٹ دینا چاہتا ہے"۔

صدر ٹرمپ نے مزید لکھا کہ "کیا پاول نے یہ نہیں کہا کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تھے؟ عراق کے پاس ایسا کچھ نہیں تھا مگر ہمیں عراق کی جنگ میں الجھا دیا گیا"۔

پاول نے امریکی "سی این این" نیٹ ورک پر "اسٹیٹ آف دی یونین" پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ہمارے پاس ایک آئین ہے ، ہمیں اس آئین پر عمل کرنا ہے اور صدر ٹرمپ اس سے دور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سال ٹرمپ کی کسی صورت میں حمایت نہیں کرسکتا بلکہ میں جوبائیڈن کو ووٹ دوں گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div